ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک میں آج فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے عظیم عوامی مظاہرے ہوئے ہیں ایران ، عراق ، لبنان ، پاکستان ، کویت ، بحرین ، شام میں یوم قدس کے موقع پر عظیم ریلوں میں عوام نے بھر پور شرکت کی ۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج ایرانی عوام نے یوم قدس کے موقع پر مظاہروں میں بے مثال شرکت کی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں زبردست نعرے لگئے مظاہرین امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ، تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژ اد نے بھی ایک عظیم ریلی میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدر کے علاوہ دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کی اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ واضی رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کیا تھا۔ اور اس دن عوام کو حکم دیا تھا کہ وہ اس دن اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں۔.............
/169